full screen background image
Search
Monday 20 February 2017
  • :
  • :

PK Govt Tiyara Hadsa per Hukam

PK Govt Tiyara Hadsa per Hukam

لاہور(نیوزڈیسک)صدر پاکستان ممنون حسین نے طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی حادثے پر اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو امدادی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی۔یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی کے 661 میں 42 سے زائد افراد سوار تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *